QR CodeQR Code

امید ہے کہ الیکشن جنوری 2024ء میں ہوجائیں گے، نگراں وزیراعظم ہمارے اعتماد کا ہوگا، خواجہ آصف

8 Aug 2023 22:37

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کل شام تک نگران وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا، نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے. لوگوں کو لگتا ہے کہ نگران سیٹ اپ لمبا چلے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ الیکشن جنوری 2024ء میں ہوجائیں گے۔ جو بھی نگراں وزیراعظم ہوگا، وہ ہمارے اعتماد کا آدمی ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل شام تک نگران وزیراعظم کا فیصلہ ہو جائے گا، اس وقت بہت لوگ نگران وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ لوگوں کی رال ٹپک رہی ہے، لوگوں کو لگتا ہے کہ نگران سیٹ اپ لمبا چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے علاوہ بھی کئی کیسز ہیں، ہوسکتا ہے کہ عمران خان کے خلاف نئے کیسز بھی سامنے آجائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ستمبر تک پاکستان آجانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1074466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1074466/امید-ہے-کہ-الیکشن-جنوری-2024ء-میں-ہوجائیں-گے-نگراں-وزیراعظم-ہمارے-اعتماد-کا-ہوگا-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com