QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کا حرمت رسول (ص) مارچ

11 Jun 2022 23:19

لاہور میں حرمت رسول عوامی مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں مسلمانوں، تاجروں بچوں اور خواتین نے احتجاج کیا، لیکن کسی ملک نے بھارت کا سفیر نہیں نکالا، میں برسر اقتدار حکمرانوں سے کہتا ہوں کہ نبی کی شان میں گستاخی ہو ہندوستان کا سفیر پاکستان میں اور ہمارا سفیر ہندوستان میں ہو ہم نہیں چاہتے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہونیوالی توہین رسالت کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تاریخی مال روڈ پر حرمت رسول(ص) مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ میں جماعت اسلامی لاہور کی قیادت کو کامیاب عوامی مارچ پر مبارکباد دیتا ہوں، کائنات کے وجود کا مقصد ہی نبی کریم ص ہے، اللہ تعالی سے ملانے کا واحد ذریعہ محمد مصطفی ص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کا تقاضا ہے نبی کریم ص سے محبت کی جائے، صحابہ کو اللہ نے عشق مصطفی کی وجہ سے دنیا میں مقام دیا، مغرپ اور بھارت میں بھی نبی کریم ص کی شان میں گستاخی کی گئی، ہمیں اُمید تھی ستاون ممالک اس پر احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 998877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/998877/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کا-حرمت-رسول-ص-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com