QR CodeQR Code

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی چینی حکام سے ملاقات

29 Apr 2022 13:33

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے چینی حکام سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہیں، اس طرح کے سانحات دونوں قوموں کے درمیان رخنہ ڈالنے کے لیے کروائے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے چینی سفارت خانے میں چینی حکام سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود علی ڈومکی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ڈپٹی سیکرٹری شعبہ امور خارجہ سید ابن حسن اور علامہ ضیغم عباس شریک تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے جامعہ کراچی میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے چینی اساتذہ پر خودکش حملے کی مذمت کی اور واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے چینی حکام سے بات چیت کے دوران کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ اور دوستانہ ہیں، اس طرح کے سانحات دونوں قوموں کے درمیان رخنہ ڈالنے کے لیے کروائے جاتے ہیں۔ سید ناصر عباس شیزاری نے مہمانوں کے تاثرات کی کتاب میں واقعہ سے متعلق اپنے تاثرات تحریر کیے۔


خبر کا کوڈ: 991740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991740/1/اسلام-آباد-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-چینی-حکام-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com