شکارپور میں عظمت شہداء کانفرنس
30 Jan 2022 23:57
کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا اسے پورا کریں گے، دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی کے زیراہتمام شہدائے کربلائے معلیٰ شکارپور کی ساتویں برسی کی مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختار احمد امامی، مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبليو ایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی، معروف نوحہ خواں سید علی صفدر، ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس کی سیکورٹی کے فرائض پیام اسکاؤٹس نے انجام دیئے۔
خبر کا کوڈ: 976368