QR CodeQR Code

اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42ویں سالگرہ، رہبر انقلاب کیجانب سے مرقد امام خمینیؒ و شہداء پر حاضری

31 Jan 2021 19:45

ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی آمد اور "دھۂ فجر" کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے آج علی الصبح بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ کی آمد اور "دھۂ فجر" کے آغاز کی مناسبت سے آج علی الصبح بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب کی قبور پر حاضری دی۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج علی الصبح امام خمینیؒ کے مزار پر پہنچ کر نماز ادا کی اور قرآن کریم کی تلاوت کی جبکہ اس موقع پر وہاں زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کے بعد رہبر انقلاب 28 جون 1981ء (7 تیر 1360ہ ش) کے روز وقوع پذیر ہونے والے بم دھماکے میں 71 سیاسی شخصیات کے ہمراہ شہید ہونے والے اس وقت کے چیف جسٹس آیت اللہ سید محمد حسینی بہشتی اور 30 اگست 1981ء (8 شهریور 1360ہ ش) کے روز وزیراعظم آفس میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے اس وقت کے ایرانی صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم حجت الاسلام ڈاکٹر محمد جواد باہنر کی قبور پر گئے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے بعد آیت اللہ سید علی خامنہ ای "بہشت زہراءؑ" میں مدفون انقلاب اسلامی ایران کے دوسرے شہداء کی قبور پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔


خبر کا کوڈ: 913469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/913469/1/اسلامی-انقلاب-کی-کامیابی-42ویں-سالگرہ-رہبر-کیجانب-سے-مرقد-امام-خمینی-شہداء-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com