QR CodeQR Code

برطانوی شہزادے کا دورہ لاہور

17 Oct 2019 19:44

جوڑے کی سکیورٹی کیلئے 8 ایس پیز، 26 ڈی ایس پیز برطانوی مہمانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 93 انسپکٹرز، 297 اپر سب آرڈینیٹس اور 4500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔ لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 5000 سے زائد افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی شاہی جوڑے کی لاہور آمد جہاں شہریوں کیلئے عذاب بنی رہی وہی لاہور پولیس کو سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنا پڑے۔ شاہی گارڈز بھی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کیلئے ساتھ لاہور پہنچے تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کے مطابق لاہور پولیس نے برطانوی مہمانوں کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے۔ جوڑے کی سکیورٹی کیلئے 8 ایس پیز، 26 ڈی ایس پیز برطانوی مہمانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 93 انسپکٹرز، 297 اپر سب آرڈینیٹس اور 4500 اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے۔


خبر کا کوڈ: 822704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/822704/1/برطانوی-شہزادے-کا-دورہ-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com