پشاور، پیغام سیرت النبی ﷺ کانفرنس
21 Nov 2018 21:39
پشاور میں پیغام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ عشق مصطفٰی ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے اندر چراغاں کیا جائے، تمام انبیا جانے کیلئے آئے، صرف ہمارے نبی رہنے کیلئے آئے، ہمارے نبی نے انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کی۔
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیئے، نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پشاور کے نشتر ہال میں پیغام سیرت النبی کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عشق مصطفٰی ﷺ کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے اندر چراغاں کیا جائے، تمام انبیا جانے کیلئے آئے، صرف ہمارے نبی رہنے کیلئے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی نے انسانوں کے دلوں پر حکمرانی کی، ملک یا رنگ ونسل سے نہیں ہم امت کی حیثیت سے جنت میں جائیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ بڑی بحث چل رہی ہے کہ یوٹرن جائز ہے یا ناجائز؟ یوٹرن والوں کو سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہئے، نبی پاک کا فرمان ہے کہ مسلمان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، کانفرنس سے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 762587