QR CodeQR Code

گلگت، کل جماعتی فلسطین و کشمیر یکجہتی کانفرنس (1)

20 Oct 2024 22:11

تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو آپس میں تفرقہ نا پھیلانے اور یکجا رہنے پر زور دیا اور کہا کہ اسی میں مسلمانوں کی کامیابی ہے اور دشمن اسلام ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے مگر ہمیں اتحاد سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی جانب سے کل جماعتی فلسطین و کشمیر یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں جن میں جسٹس ریٹائرڈ صاحب خان، ساجد علی بیگ صدر انجمن امامیہ گلگت بلتستان، عزیز علی رکن اسماعیلی ریجنل کونسل، مولانا خلیل احمد قاسمی صدر دینی مشاورتی کونسل گلگت بلتستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کے دو بڑے مسئلے ہیں ایک کشمیر اور دوسرا فلسطین کا مسئلہ ہے، 76 سال گزر گئے ان دونوں خطوں کو ان کا حق نہ دینا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 1167578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1167578/1/گلگت-کل-جماعتی-فلسطین-کشمیر-یکجہتی-کانفرنس-1

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com