QR CodeQR Code

پاراچنار میں یوم حسینؑ

19 Aug 2024 23:31

پروگرام میں سکول کے بچوں نے تقاریر و نوحے پڑھ کر امام عالی مقامؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا جاوید انقلابی اور مولانا رؤف علی مہدوی نے حصوصی خطاب کیا، پروگرام کے اختتام پر سینہ زنی کا پرسہ پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم حسین علیہ السلام منایا گیا، سرزمین شہداء پاراچنار کے علاقہ پیواڑ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ایک عظیم الشان یوم حسین علیہ السلام کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے بچوں سمیت علاقے کے عوام اور مختلف علاقوں سے آئے استاتید و مہمان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے تقاریر و نوحے پڑھ کر امام عالی مقامؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا جاوید انقلابی اور مولانا رؤف علی مہدوی نے حصوصی خطاب کیا، پروگرام کے اختتام پر سینہ زنی کا پرسہ پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1154900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1154900/1/پاراچنار-میں-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com