QR CodeQR Code

جامعۃ الکوثر، آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی برسی

17 Aug 2024 20:12

آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس کا انعقاد المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلاب و اساتذہ کے علاوہ جید علماء کرام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں آیۃ اللہ سید ابو القاسم الخوئی کی ۳۳ویں برسی کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس کا انعقاد المصطفی آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں کیا گیا، جس میں جامعہ کے طلاب و اساتذہ کے علاوہ جید علماء کرام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری منھال قنبر نے حاصل کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انداز سے حاضرین کے دلوں کو نور کلمات الٰہی سے روشن کیا۔ جس کے بعد جامعۃ الکوثر کے استاد مولانا اشرف حسین آخوندزادہ نے آیت اللہ العظمی الخویی کی زندگی اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے حوالے سے مختصر خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1154587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1154587/1/جامعۃ-الکوثر-آیۃ-اللہ-سید-ابو-القاسم-الخوئی-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com