"شہید ھنیہؒ تربیتِ معلم کارگاہ"
17 Aug 2024 09:40
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ سے ملحقہ مراکز کے سینکڑوں اساتذہ اور مدیران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایک معلم کی تربیت کرنا ایک لاکھ طالبعلم کی تربیت کرنے سے برتر ہے، طالبعلم اور عالم دین کو اگر اپنی صنفی پہچان کا ادراک ہو تو بہت آسانی سے معاشرے کی آلودگیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمۃ کے زیر نگرانی 13 روزہ "شہید ھنیہؒ تربیت معلم کارگاہ" کا اہتمام کیا گیا جس کا انعقاد جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے ٹیکنیکل کالج ہنرستانِ رشد میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مجمع المدارس سے ملحقہ مراکز کے سینکڑوں اساتذہ اور مدیران نے شرکت کی، جبکہ تربیتی عمل کو مفید بنانے کیلئے مدارس اور سکول کے اساتذہ کیلئے الگ الگ دروس اور تربیت معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ تدریسی فرائض کی انجام دہی کیلئے اندرون و بیرون ملک سے ایسے ٹیچر ٹرینرز کا انتخاب کیا گیا جو فنِ معلمی میں نمایاں عملی مہارت رکھتے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1154265