ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں ادا
8 Jul 2024 20:28
علامہ حسن ظفر نقوی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور حکومت وقت اور سیکیورٹی اداروں کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نماز جنازہ میں فیصل رضا عابدی، ایس ایم نقی، اعظم عباس، رضی حیدر رضوی سمیت متعدد سیاسی، قومی و سماجی شخصیات نےشرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے شہید ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ علامہ سید حسن ظفر نقوی کی اقتداء میں انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔ بعد نماز علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب نے مصائب سید الشہداء (ع) بیان کئے۔ اس موقع پر میڈیا چینلز کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے اس واقعہ کی مذمت کی اور حکومت وقت اور سیکیورٹی اداروں کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نماز جنازہ میں فیصل رضا عابدی، ایس ایم نقی، اعظم عباس، رضی حیدر رضوی سمیت متعدد سیاسی، قومی و سماجی شخصیات نےشرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1146528