باغ میں جلسہ عام سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا خطاب
1 Jul 2024 12:39
وزیراعظم کو باغ شہر سے ایک بڑے جلوس کیساتھ ریڑھ لے جایا گیا، ریڑھ جاتے ہوئے چھتر کے مقام پر وزیراعظم کا سینکڑوں افراد نے استقبال کیا جبکہ قادر آباد بھونٹ چوک سمیت دیگر جگہوں پر بھی کارکنان کی طرف سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ریاست میں ایک قانون لاگو ہے جو امیر اور غریب دونوں کے لیے برابر ہے، ہوائی اعلانات کا قائل نہیں ہوں جہاں جو ضرورت ہے اسے عوام کا حق سمجھتے ہوئے دینے کی کوشش کرتا ہوں، دھڑے چھتر پل کا کام جلد شروع کریں گے، بوائز ڈگری کالج ریڑھ کا نوٹیفکیشن ساتھ لے کر آیا ہوں۔
خبر کا کوڈ: 1144941