QR CodeQR Code

ڈیرہ، علامہ حسین بخش جاڑا کی برسی

23 Jun 2024 00:20

برسی کی پہلی نشست کے اختتام پر مفسر قرآن برزگ عالم دین حسین بخش جاڑا مرحوم کی قومی و ملی اور دینی خدمات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حاجی اللہ بخش جاڑا، مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا، شہید علامہ اثیر جاڑوی، مولانا مشتاق حسین جاڑا، شہید کوثر عباس جاڑا اور ملک حشمت علی جاڑا کی برسی کے سلسلہ میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ برسی کی پہلی نشست کے اختتام پر مفسر قرآن برزگ عالم دین حسین بخش جاڑا مرحوم کی قومی و ملی اور دینی خدمات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برسی کے موقع پر مولانا حامد علی سندرانہ، ذاکر اہل بیتؑ سید ساجد شاہ بخاری سمیت دیگر علمائے کرام و ذاکرین عظام اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1143243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1143243/1/ڈیرہ-علامہ-حسین-بخش-جاڑا-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com