QR CodeQR Code

لاہور، سراج الحق کی علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات

20 Jun 2024 20:39

علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ علماء انبیا کے وارث ہیں، ملت میں وحدت کا فروغ علماء کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر افسوس کہ ہم متحد ہونے کے بجائے دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر فرقہ واریت کی آگ کی زد میں آ گئے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام پر ہونیوالے مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیئرمین تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ملاقات کی، عید کی مبارکباد پیش کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سراج الحق کے فرزند ضیاء الحق اور امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید احمد قصوری بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال، ملکی سیاسی و مذہبی صورتحال، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1142699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1142699/1/لاہور-سراج-الحق-کی-علامہ-سید-جواد-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com