QR CodeQR Code

لاہور، متحدہ طلبہ محاذ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کانفرنس

17 May 2024 13:48

طلبہ قائدین نے کہا کہ امریکہ، یورپ اور دنیا بھر کے طلباء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جو غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم ان کے ہم آواز ہیں ہم USA میں طلباء کیخلاف کریک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تمام طلبہ تنظیموں کے قائدین نے امریکی طلبہ کی فلسطین کے حق میں عالمی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کی جامعات میں احتجاجی مظاہروں کافیصلہ کیا ہے۔ متحدہ طلبہ محاذ کے زیر اہتمام اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر انتظام کانفرنس کا انعقاد لاہور میں مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس میں ہوا۔ کانفرنس میں تمام طلبہ تنظیموں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو فلسطین اور کشمیر پر ایک موقف اختیار کرنا چاہیے، مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل کیساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اسلامی ممالک کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
 


خبر کا کوڈ: 1135663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1135663/1/لاہور-متحدہ-طلبہ-محاذ-کی-فلسطینیوں-سے-اظہار-یکجہتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com