QR CodeQR Code

لاہور، وحدت یوتھ کی مزار اقبالؒ پر حاضری

15 Aug 2023 08:42

مزار اقبال پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ظہیر کربلائی کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کا درس خودی ہی قیام پاکستان کی بنیاد بنا، آج بھی اقبالؒ کی فکر کو مشعل راہ بنا کر ہم اپنے وطن کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر سید زین رضوی کی قیادت میں جشن آزادی کے موقع پر جوانوں کے وفد نے مزار علامہ اقبالؒ پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد میں پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹری علامہ ظہیر کربلائی، وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شمس نقوی، سیکرٹری اطلاعات و میڈیا سید علی نقوی، سیکرٹری فنانس سید عرفان شاہ، شاعر اہلبیت علی علوی، ایڈووکیٹ سید اسد نقوی، رکن و ذاکر اہلبیت علی رضا طالب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز علی، ڈپٹی رابطہ سیکرٹری محمد عرفان، صدر عزیز بھٹی ٹاون ذیشان، صدر تحصیل فیروزوالہ شمون علی، صدر تحصیل شرقپور شریف ذیشان علی، سرمد سمیت جوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔


خبر کا کوڈ: 1075709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1075709/1/لاہور-وحدت-یوتھ-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com