QR CodeQR Code

لاہور، آیت اللہ رضا رمضانی اور علامہ شبیر میثمی کا شاندار استقبال

6 Jul 2023 23:00

دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وفد کا کہنا تھا کہ اسوقت طلباء کو دنیاوی تعلیمات کیساتھ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے بھی آگاہی دینا بہت اہم فریضہ بن گیا ہے، ما شاء اللہ منہاج یونیورسٹی اس طرز پر کام انجام دے رہی ہے، اسکی گواہـی یہاں موجود مختلف شعبہ جات دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس اہل بیت (ع) کے سیکرٹـری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اور مرکزی سیکرٹـری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی منہاج یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی کے اہم ذمہ داران نے اعلیٰ سطحی وفد کا شاندار استقبال بھی کیا، بعد ازاں وفد نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے چانسلر نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا سلام بھی پہنچایا، اعلیٰ سطحی وفد نے تمام یونیورسٹی ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس وقت طلباء کو دنیاوی تعلیمات کے ساتھ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے بھی آگاہی دینا بہت اہم فریضہ بن گیا ہے، ما شاء اللہ منہاج یونیورسٹی اس طرز پر کام انجام دے رہی ہے، اس کی گواہـی یہاں موجود مختلف شعبہ جات دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1068078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1068078/1/لاہور-آیت-اللہ-رضا-رمضانی-اور-علامہ-شبیر-میثمی-کا-شاندار-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com