لاہور، امام خمینیؒ کی برسی کی مناسب سے اتحاد امت کانفرنس
11 Jun 2023 19:22
لاہور میں منعقدہ امام خمینی کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے خدا پر اپنے یقین کامل سے خدا کے دشمنوں کو شکست دی اور ایران کے عوام کو اسلامی انقلاب کا عظیم تحفہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی استعماری قوتوں کو اللہ کے بھروسے پر شکست دی جا سکتی ہے، دشمن روز اول سے انقلاب اسلامی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، مگر اسے کامیاب نہیں ملی۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور کی جانب سے امام خمینیؒ کی چونتیسویں ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ حسن رضا قمی نے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری شیعہ علماء کونسل قاسم علی قاسمی، ممبر متحدہ علماء بورڈ محمد خان لغاری، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، چئیرمین پاکستان سنی علماء فورم علامہ اصغر عارف چشتی، چئیرمین کل مسالک بورڈ علامہ عاصم مخدوم، چئیرمین تحریک وحدت اسلامی صاحبزادہ علامہ پرویز اکبر ساقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاسم علی قاسمی نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کیلئے فکر امام خمینی کو اجاگر کرنے ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1063277