QR CodeQR Code

شہدائے پاراچنار کی یاد میں دعائیہ تقریب

10 May 2023 22:23

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان حکومت، ریاستی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتی ہے کہ پاکستان دشمن طاقتوں و تکفیری دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر سانحہ پارا چنار کے شہداء کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر سر عام پھانسی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ صوبائی سکریٹریٹ دعا کمیٹی کے تحت پاراچنار میں 7 اساتذہ کے قتل کے خلاف شہداء کی یاد میں محفل شاہ خراسان روڈ کراچی پر دعائیہ تقریب و شمعیں روشن کی گئیں، تلاوت دعا کی سعادت شبیر حسین نے حاصل کی، جس میں مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی افراد نے شرکت کی اور سانحہ پاراچنار میں شہید اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعائیں و شمع روشن کیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما ناصر الحسینی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، سید ناصر آغا، حسین شاہ رحمانی نے خطاب کیا۔ دعائیہ تقریب میں علم فاؤنڈیشن صادق حسین، تحریک پاسداران سید ظفر عباس، انجمن در عباس یونس حسین، نقی لاہوتی، مولانا  بشیر، مولانا مختار، نوشاد علی، ضامن عباس، علی عباس ماما بھی موجود تھے۔ آخر میں ملک کی سلامتی کے لئے دعا اور سانحہ پاراچنار کے شہید اساتذہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1057037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1057037/1/شہدائے-پاراچنار-کی-یاد-میں-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com