QR CodeQR Code

لاہور، ھیة العلماء فلسطین کے رہنماوں کا دورہ لاہور

3 May 2023 20:55

تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غاصب صہیونیت کی خبیثانہ سیاست کے سدباب کیلئے تمام اسلامی ممالک اور خاص طور پر عرب ممالک میں نوجوانوں کو امام خمینیؒ کی سفارشات کو نظر سے دور نہیں ہونے دینا چاہئے۔ آج لاکھوں فلسطینی فکر، تجربے اور خود اعتمادی کی اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ اس عظیم جہاد کیلئے انھوں نے کمر ہمت باندھ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ھیة العلماء فلسطین کے صدر ڈاکٹر شیخ نواف التکروری اور جنرل سیکرٹری ابراهیم مهنا نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فلسطینی رہنماوں نے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے بھی ملاقات کی۔ فلسطینی وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبہ کے کلاس رومز، ہاسٹل، لائبریری، بعثت ٹی وی سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ فلسطینی رہنماوں نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کو مثالی ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید جواد نقوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، جو بیداری امت کا فرض بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1055703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1055703/1/لاہور-ھیة-العلماء-فلسطین-کے-رہنماوں-کا-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com