QR CodeQR Code

عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کے تحت مقابلہ تقریر و نقاشی

30 Apr 2023 19:54

ان پروگرامات کا مقصد دورِ جدید کی نئی نسل میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ دشمن طاقتیں اپنی طاقت کے بل پر ہمارے عقیدے اور ہمارے مقدّس مقامات کو کس طرح مسمار کرتی رہی ہیں اور آج بھی کر رہی ہیں لیکن ہماری قوم کا ہر سپوت سر پر کفن باندھے ناصرِ امامِ مہدی (عج) بن کر دشمن عناصر کو نیست و نابود کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے مقابلہ تقریر و نقّاشی کا اہتمام کیا گیا، یہ مقابلہ پروگرم آرگنائزر سیّدہ نصرت نقوی کی زیرِ نگرانی امام بارگاہِ خیرالعمل میں منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں شہر بھر سے خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس مقابلے میں 3 سے 11 سال کے بچوں نے مقابلہ نقّاشی اور 10 سے 50 سال تک کے بچوں اور خواتین نے مقابلہ تقریر میں شرکت کی۔ تقریری مقابلے کی نظامت حوریہ جعفری نے کی۔ ججمنٹ سیدہ نصرت نقوی اور کرن زہرا نے کی جبکہ ڈرائنگ اور کلرنگ کی ججمنٹ سکینہ جعفری اور سیرت نے کی۔ والینٹیرز میں معارفہ ہیڈ تھیں ان کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ بچوں میں سیکنہ زہرا، نسبت زہرا، محمد موسی، فدک زہرا، مشہد کاظمی، آل حیدر، الشباء فاطمہ اور خواتین میں مہرین علی، شگفتہ علی، اور فردوس زہرا نمایاں کارکردگی کے ساتھ کامیاب مقررین قرار پائے۔ مقابلہ نقّاشی میں ایمان زہرا، عالیہ زہرا، زینب، کمیل، موسی اطہر اور سکینہ حسین نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

پروگرام کا مقصد چھوٹے بچوں مسلمانوں کی دو عظیم زیارات جنت البقیع اور بیت المقدس کی اہمیت کی نشاندہی کرنا تھا اور امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کی بربریت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ مقابلہ نقّاشی میں جنت البقیع کی تصاویر بنوائی گئیں، مقابلہ تقریر میں جنت البقیع اور بیت المقدس سے متعلق اہم عنوانات پر مقررین کی طرف اظہارِ خیال کیا گیا۔ عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے یہ پروگرامات اہم مواقع پر مفت رجسٹریش کے تحت منعقد کئے جاتے ہیں، جس میں شہر بھر سے بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے، ان پروگرامات کا مقصد دورِ جدید کی نئی نسل میں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ دشمن طاقتیں اپنی طاقت کے بل پر ہمارے عقیدے اور ہمارے مقدّس مقامات کو کس طرح مسمار کرتی رہی ہیں اور آج بھی کر رہی ہیں لیکن ہماری قوم کا ہر سپوت سر پر کفن باندھے ناصرِ امامِ مہدی (عج) بن کر دشمن عناصر کو نیست و نابود کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ عزاخانہ قتیل العبرات کی طرف سے دوسرا پروگرام ماہ ذی الحج میں غدیر خم کے حوالے سے کیا جائے گا، جس کی رجسٹریشن کا اعلان کچھ دنوں میں کردیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پہ تبرک بانٹا گیا اور دعائے امام زمانہ (عج) پڑھی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1055160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1055160/1/عزاخانہ-قتیل-العبرات-کراچی-کے-تحت-مقابلہ-تقریر-نقاشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com