QR CodeQR Code

علی زیدی کی عدالت پیشی، ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا استقبال

18 Apr 2023 00:09

وفد میں سید علی حسین نقوی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، عارف رضا اور دیگر شخصیات کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، آفتاب صدیقی، علی عزیز جی جی سمیت دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدت نے وفد کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ و کراچی ڈویژن کا وفد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید علی حیدر زیدی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ملیر کورٹ پہنچا۔ ایم ڈبلیوایم کا وفد سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سندھ سید علی حسین نقوی کی قیادت میں صبح 10:30 پر ملیر کورٹ پہنچا۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی، ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، عارف رضا اور دیگر شخصیات کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان، آفتاب صدیقی، علی عزیز جی جی  سمیت دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدت نے وفد کا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1053020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1053020/1/علی-زیدی-کی-عدالت-پیشی-ایم-ڈبلیو-رہنماؤں-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com