QR CodeQR Code

چنیوٹ کوٹ امیر شاہ میں یوم وفا کے موقع پر اسپورٹس گالا کا انعقاد

28 Feb 2023 13:24

آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹ کوٹ امیر شاہ میں اسکاوٹس کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم وفا کی مناسبت سے محب اسکاوٹس کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ علمدار کربلا، حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے ملک بھر میں یوم وفا کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کے یونٹ کوٹ امیر شاہ میں اسکاوٹس کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم وفا کی مناسبت سے محب اسکاوٹس کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ اسکاوٹ کی تقریب میں یوم وفا کی مناسبت سے امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام اور آپؑ کے نائب برحق کیساتھ تجدید عہد کیا گیا گیا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسکاوٹس حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1043703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1043703/1/چنیوٹ-کوٹ-امیر-شاہ-میں-یوم-وفا-کے-موقع-پر-اسپورٹس-گالا-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com