QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی انتخابات کے متنازع نتائج کیخلاف احتجاج

17 Jan 2023 15:51

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارم 11 اور 12 کے مطابق جماعت اسلامی 120 سے زائد نشستوں پر کامیاب ہوئی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے 86 نشستوں پر جیت کا اعلان کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نتائج میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے نتائج درست کرے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کی ہدایت پر صوبائی الیکشن کمیشن آفس لاہور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کا الیکشن کمیشن سے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہ مانتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی قیادت میں صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مرد و خواتین کارکنان کی بڑی تعداد پارٹی پرچم تھامے مظاہرے میں شریک ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 1036025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1036025/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کا-کراچی-بلدیاتی-انتخابات-کے-متنازع-نتائج-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com