QR CodeQR Code

ایس یو سی پاکستان کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں

9 Jan 2023 17:53

تمام تر قلت وسائل کے باوجود، گذشتہ 5 ماہ سے ملک کے طول و عرض میں بالخصوص سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرمیاں جاری ہیں اور رضاکاران اور کارکنان شب و روز امدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں جبکہ انہیں ناہموار اور دشوار گذار راستوں کو بھی عبور کرنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی، زہرا اکیڈمی کراچی کے زیراہتمام اور ایس یو سی پاکستان تحصیل گڑھی یاسین، صوبہ سندھ کے زیرانتظام تحصیل گڑھی یاسین کے سیلاب متاثرہ علاقوں، گاؤں گلاب خان موھل، گاؤں یار محمد مائری،  گاؤں سوڈل خان مائری، گاؤں حافظ آباد خروس، گاؤں نیاز علی خروس، گاؤں اگھن خان ککرانی، گاؤں چنیسر خروس، سٹی گڑھی یاسین، گاؤں جھانگی فقیر ککرانی، گاؤں فقیر گوٹھ ککرانی اور گاؤں باشک جکھرو، میں 50 متاثرین کو مکمل عزت و احترام، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، محترم رضاکاروں نے 50 خیمے، متاثرین کے زمین بوس مکانات کے قریب اور جائے پناہ پر نصب کرکے دیئے، تاکہ ان کی مشکلات کسی حد تک کم ہوسکیں۔ اس موقع پر متاثرین کو آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1034570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1034570/1/ایس-یو-سی-پاکستان-کی-سیلاب-متاثرین-کیلئے-امدادی-سرگرمیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com