QR CodeQR Code

لاہور، مدافعانہ ولایت کانفرنس

5 Jan 2023 15:17

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے طلبہ نے شہدا کی یاد میں ترانہ بھی پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے شہدا قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں ہفتہ مدافعان ولایت کے عنوان سے مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام ٹاؤن شپ میں مدافعانِ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر زاہد مہدی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین حجتہ الاسلام و المسلمین احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام و المسلمین آغا حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کانفرنس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او کے طلبہ نے شہدا کی یاد میں ترانہ بھی پیش کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 1033820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1033820/1/لاہور-مدافعانہ-ولایت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com