ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام شب شہداء
15 Nov 2022 14:33
شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ترانے تیار کیے گئے اور علمائے کرام نے اپنے خطابات کے ذریعے سے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں خصوصی طور وارثان شہداء کو مدعو کیا گیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے 48 ویں سالانہ تعمیر وطن کنونشن میں شب شہداء کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا، شب شہداء کی اس تقریب میں شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے شہداء کی تصاویر پر مشتمل خصوصی گیلری کیلئے بنائی گئی، اس میں شہدائے پاکستان سمیت شہدائے انقلاب، شہدائے اسلام اور شہدائے مدافعین حرم کی تصاویر نمایاں تھیں، شب شہداء میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ترانے تیار کیے گئے اور علمائے کرام نے اپنے خطابات کے ذریعے سے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں خصوصی طور وارثان شہداء کو مدعو کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1024724