QR CodeQR Code

ملتان میں فکری و نظریاتی نشست، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب

6 Oct 2022 16:14

نشست سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ اقتدار نقوی نے بھی خطاب کیا، رہنماؤں نے اپنے خطاب میں موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ایک تنظیمی فرد کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ ملتان کے دورہ مسجد ولی العصر میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ فکری و نظریاتی نشست سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف علی الجانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا اقتدار حسین نقوی، قائم مقام صدر ملتان مولانا ہادی حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری زعیم زیدی، عاطف سرانی، وسیم زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال سمیت ممبر ڈویژنل امن کمیٹی خاور شفقت بھٹہ، مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ نشست سے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ اقتدار نقوی نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں ایک تنظیمی فرد کی ذمہ داریوں پر گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 1017937

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1017937/1/ملتان-میں-فکری-نظریاتی-نشست-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com