جے ڈی سی کی جانب سے امدادی ٹرکوں کا قافلہ
3 Sep 2022 02:12
سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کراچی سے اندرون سندھ روانہ کیا جارہا ہے۔ جے ڈی سی کے رضاکار جہاں متاثرین میں خیمے، خشک اجناس اور کپڑے وغیرہ مہیا کررہے ہیں وہیں پکے ہوئے کھانے کی ترسیل کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔
اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی ٹرکوں کا قافلہ نشتر پارک سے روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں سیلاب متاثرین کیلئے جے ڈی سی کی جان سے امدادی مہم جاری ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کراچی سے اندرون سندھ روانہ کیا جارہا ہے۔ جے ڈی سی کے رضاکار جہاں متاثرین میں خیمے، خشک اجناس اور کپڑے وغیرہ مہیا کررہے ہیں وہیں پکے ہوئے کھانے کی ترسیل کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے۔ اس ہی سلسلے کی مناسبت سے کراچی کے علاقے نشتر پارک سے 50 سے زائد امدادی ٹرکوں کا قافلہ اندرون سندھ روانہ کیا گیا۔ امدادی قافلہ کی روانگی کے موقع پر جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 1012476