چنیوٹ، آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا تیسرا اجلاس عمومی
24 Aug 2022 14:19
اجلاس کے دوسرے دن شعبہ محبین، شعبہ توسیع کی پچھلی سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور نماز ظہرین باجماعت ادا کرنے کے بعد آغا فخر بلوچ نے شرکا سے گفتگو کی، شبر نقوی نے کیئریر کونسلنگ کے موضوع پر گفتگو کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا تیسرا اجلاس مجلس عمومی شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمران یونٹ احمد نگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصل آباد ڈویژن کے پروفیشنل یونٹس، لوکل یونٹس، آرگنائزنگ کمیٹیز، رابطہ کمیٹیز اور ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے پہلے دن کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ اور ترانہ آئی ایس او پڑھا گیا۔ ابتدائی کلمات ڈویژنل صدر محمد تقی کاظمی نے ادا کیے۔ اجلاس کے دوسرے دن شعبہ محبین، شعبہ توسیع کی پچھلی سہ ماہی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور نماز ظہرین باجماعت ادا کرنے کے بعد آغا فخر بلوچ نے شرکا سے گفتگو کی، شبر نقوی نے کیئریر کونسلنگ کے موضوع پر گفتگو کی، شعبہ تعلیم، شعبہ فنانس، شعبہ اسکاؤٹنگ اور شعبہ تربیت کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں اور علامہ عارف حسین الحسینی یونٹ سانگرہ سادات، شہید قیصر سیال یونٹ شاہ جیونہ، امتیاز شہید یونٹ کمالیہ نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
خبر کا کوڈ: 1010776