QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کی سیاسی و انتخابی حکمت عملی پر لیاقت بلوچ کا تفصیلی خطاب

3 Feb 2021 14:55

اسلام ٹائمز: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر قائمہ سیاسی انتخابی و پارلیمانی امور لیاقت بلوچ نے سیاسی و انتخابی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کیساتھ خطاب میں بتایا کہ یوم کشمیر جیسی مناسبتوں اور کرونا سمیت مختلف آفات میں امدادی اور عام حالات میں الخدمت فاونڈیشن جیسے اداروں کی فلاحی سرگرمیوں سے سیاسی استفادہ کیسے ہوتا ہے؟ جماعت اسلامی کا آخری ہدف کیا ہے۔؟


رپورٹ: ٹی ایچ بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان ملک کی مضبوط مذہبی سیاسی قوت ہے۔ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے صوبائی حکومت کا حصہ رہنے والی جماعت اسلامی اب نہ حکمران جماعت کی اتحادی ہے اور نہ ہی پی ڈی ایم کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی نے اتحادی انتخابی سیاست کو خیرباد کیوں کہا؟، موجودہ حکومت کے متعلق کیا رائے رکھتی ہے اور مستقبل میں کیا انتخابی حکمت عملی اپنائے گی، نیز جماعت اسلامی میں مرکزی اور صوبائی سطح پر کس طرح سیاسی حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے اور ضلعوں کی سطح پر انتخابی سیاسی حکمت عملی کو بروئے کار لانے کا میکنزم کیا ہوتا ہے۔؟

اسی طرح انتخابات میں حصہ لینے کا نقصان کیا ہوتا ہے اور یوم کشمیر جیسی مناسبتوں اور کرونا سمیت مختلف آفات میں امدادی اور عام حالات میں الخدمت فاونڈیشن جیسے اداروں کی فلاحی سرگرمیوں سے سیاسی استفادہ کیسے ہوتا ہے؟ جماعت اسلامی کا آخری ہدف کیا ہے۔؟ جیسے سوالات کے جوابات پہ مبنی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و صدر قائمہ سیاسی انتخابی و پارلیمانی امور لیاقت بلوچ کا سیاسی و انتخابی تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کیساتھ خطاب ویڈیو صورت میں پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 914010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/914010/جماعت-اسلامی-کی-سیاسی-انتخابی-حکمت-عملی-پر-لیاقت-بلوچ-کا-تفصیلی-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com