علامہ مقصود علی ڈومکی سے پاراچنار کے مسائل اور حالیہ دھرنوں سے متعلق خصوصی گفتگو
29 Jan 2025 19:56
اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اور ایم این اے حمید حسین نے قومی اسمبلی میں متعدد بار پاراچنار کے مسائل پر گفتگو کی۔ اس سلسلے میں دھرنے بھی دیئے گئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ کرم میں امن کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان، سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے پاراچنار کے مسائل اور مجلس وحدت مسلمین کے کردار کے سلسلے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ اور ایم این اے حمید حسین نے قومی اسمبلی میں متعدد بار پاراچنار کے مسائل پر گفتگو کی۔ اس سلسلے میں دھرنے بھی دیئے گئے۔
انہوں نے متعلقہ حکام اور ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ کرم میں امن کی مکمل بحالی کو یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دیگر جماعتوں کے مسائل پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ دیگر جماعتوں کو بھی پاراچنار کے مسئلے پر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکیورٹی ہٹانے، پاراچنار میں ایم این اے حمید حسین کے دفتر پر شرپسندوں کے حملے اور تحصیل چیئرمین کی گرفتاری کی مذمت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1187411