QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس کا خصوصی انٹرویو

28 Jan 2025 22:40

اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علی امین کے کردار نے ہمیں مشکلات سے دوچار کیا ہے، پاراچنار کے لوگ بیحد مشکلات کا شکار ہیں، ان مشکلات کے حل کیلئے صوبائی حکومت کو بھی آگے آنا ہوگا، سیاست کو بند راستوں سے نکلنا ہوگا، عمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔


سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ حالیہ دنوں میں اہم سیاسی کامیابی سمیٹی ہے، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے بعد سینیٹر شپ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ ان سے سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1187180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1187180/ایم-ڈبلیو-کے-سربراہ-سینیٹر-علامہ-راجا-ناصر-عباس-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com