گلگت، اہلسنت رہنما نے گستاخ امام زمانہ کو سرعام چوک پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا
25 Jan 2025 20:35
عوامی ایکشن کمیٹی کے سینیئر رہنما حکم خان نے کہا کہ ہم اہل بیت کے پاؤں کے خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ استور میں توہین اہلبیت جی بی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، یہ بیرونی ایجنڈ ہے، گستاخی کرنے والے کو سر عام چوک پر لٹکا دیا جائے۔
اسلام ٹائمز۔ اہل سنت سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ڈی ایس پی ریٹائرڈ حکم خان نے استور کے گستاخ امام زمانہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکم خون نے کہا کہ اہل بیت پر ہماری جانیں، ہمارے اہل و عیال قربان ہو۔ ہم اہل بیت کے پاؤں کے خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ استور میں توہین اہلبیت جی بی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، یہ بیرونی ایجنڈ ہے، گستاخی کرنے والے کو سر عام چوک پر لٹکا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ: 1186562