QR CodeQR Code

آمریت کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے آزاد صحافت کیلئے کوششیں جاری رکھی، شرجیل میمن

20 Jan 2025 20:18

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیر کو پریس کلب حیدرآباد میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرکے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ (ایچ یو جے) کی نومنتخب باڈی جس میں صدر سینئر صحافی حامد شیخ، جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی، سینئر نائب صدر سینئر صحافی فیض کوسو، نائب صدر سینئر صحافی الطاف کوٹی، سینئر جوائنٹ سیکریٹری فیروز ببر، جوائنٹ سیکریٹری مظفر رند، خازن دانش نفیس اور 18 مجلس عاملہ کے اراکین سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اظہار مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے صحافی مجھے وزیر نہیں بلکہ اپنا عزیز سمجھتے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کے لیے کام کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی صحافت کی آزادی کو فروغ دیا جبکہ آزادی صحافت پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کا ویژن رہا ہے، آمریت کے ادوار میں پیپلز پارٹی نے آزاد صحافت کے لیے کوششیں جاری رکھی، ملک میں آمریت کے دور میں صحافیوں پر ظلم ہوا اور صحافیوں کی گرفتاریاں ہوئیں۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے کردار کو خراب ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پیپلز پارٹی میں برادشت کا مادہ ہے، پیپلز پارٹی کا گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں میڈیا ٹرائل بھی کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت پسند پارٹی رہی اور برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام کے لیے صحت کے شعبے پر کام ہو رہا ہے، امراض قلب کا ادارہ این آئی سی وی ڈی اچھا کام کررہا ہے، صحت پیپلز پارٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحافی حکومت سندھ کے اسٹیٹ آف آرٹ کے ہسپتالوں میں سے اپنا علاج فری میں کروا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1185492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1185492/آمریت-کے-ادوار-میں-پیپلز-پارٹی-نے-آزاد-صحافت-کیلئے-کوششیں-جاری-رکھی-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com