QR CodeQR Code

بگن میں کانوائے پر شدت پسند قبائل کا حملہ

19 Jan 2025 22:30

اسلام ٹائمز: مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

پاراچنار گذشتہ 113 روز سے محاصرے میں ہے، معاہدہ طے پانے کے باوجود حکومت اپنی رٹ قائم کرسکی اور نہ ہی تکفیری قبائل کو دہشتگردی سے روکنے میں کامیاب ہوسکی۔ اپر کرم میں بنیادی ضروریات زندگی ناپید ہوچکی ہیں، اس سلسلے میں 16 جنوری کو مختلف اشیائے ضروریہ سے لدے 70 سے زائد ٹرک جب پاراچنار کیلئے سکیورٹی فورسز کے حصار کی موجودگی میں روانہ ہوئے تو تکفیری قبائل نے ان پر حملہ کردیا، جس میں ایک سکیورٹی اہلکار اور دو ڈرائیورز شہید ہوئے جبکہ دوسرے روز چار دیگر ڈرائیورز کی گولیوں سے چھلنی لاشیں اسی علاقہ سے برآمد ہوئیں۔ ان شدت پسند قبائل نے تمام ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور انتہائی دیدہ دلیری کیساتھ تمام تر سامان لوٹ لیا۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1185207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1185207/بگن-میں-کانوائے-پر-شدت-پسند-قبائل-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com