QR CodeQR Code

یوم ولادت باسعادت امام علیؑ، گورنر ہاؤس سندھ میں کیک کٹنگ کی تقریب

15 Jan 2025 22:31

اسلام ٹائمز: تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔ تقریب کا مقصد حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت اور ان کی حیات طیبہ کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور مختلف مذاہب و مکاتب فکر کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1184553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1184553/یوم-ولادت-باسعادت-امام-علی-گورنر-ہاؤس-سندھ-میں-کیک-کٹنگ-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com