QR CodeQR Code

جشن مولود کعبہ کے موقع پر سکردو میں منفرد ریلیاں

14 Jan 2025 20:04

اسلام ٹائمز: سکردو کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی یوم علی کی ان منفرد ریلیوں کا رخ مرکزی جامع مسجد کی طرف تھا، جہاں ریلیوں کے شرکاء جشن مولود کعبہ کے مرکزی پروگرام میں شریک ہوئے۔


رپورٹ: لیاقت علی انجم

یوم ولادت مولائے متقیان علی بن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر سکردو میں عاشقان ولایت و امامت کی جانب سے ہر محلہ سے یوم علی ریلی نکالی گئی۔ سکردو کے مختلف علاقوں سے نکالی گئی یوم علی کی ان منفرد ریلیوں کا رخ مرکزی جامع مسجد کی طرف تھا، جہاں ریلیوں کے شرکاء جشن مولود کعبہ کے مرکزی پروگرام میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سکردو فضا حیدر حیدر کے نعروں سے گونج اٹھا۔ زیر نظر ویڈیو رپورٹ میں سکردو میں یوم ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں کی جھلکیاں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1184314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1184314/جشن-مولود-کعبہ-کے-موقع-پر-سکردو-میں-منفرد-ریلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com