QR CodeQR Code

ساحل سمندر پر جماعت اسلامی کراچی کے تحت غزہ مارچ

13 Jan 2025 00:58

اسلام ٹائمز: منعم ظفر خان نے غزہ مارچ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 450 دن گزر گئے ہیں، اسرائیل معصوم بچوں اور عورتوں پر بمباری کر رہا ہے، 57 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ افواج خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے امریکی غلامی ترک نہ کی تو اہل غزہ و لبنان کے بعد کوئی اور اسلامی ملک بھی محفوظ نہیں رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی کے تحت ساحل سمندر مین سی ویو روڈ پر عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین، بچوں، نوجوانوں، سول سوسائٹی و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ساحل سمندر پر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والا یہ مارچ اپنی نوعیت کا تاریخی و منفرد ایونٹ تھا۔ شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے اور مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ غزہ مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز، سی ای او الخدمت و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، فلسطین فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر صابر ابومریم، اسعد اعجاز و دیگر نے خطاب کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1183995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1183995/ساحل-سمندر-پر-جماعت-اسلامی-کراچی-کے-تحت-غزہ-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com