QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سید مظفر رضوی کا خصوصی انٹرویو

7 Jan 2025 22:57

جموں و کشمیر اپنی پارٹی صوبہ کشمیر کے نائب صدر کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران نیشنل کانفرنس نے دفعہ 370 کی بحالی، نوجوانوں کی جیلوں سے رہائی اور کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے بڑے دعوے کئے تھے لیکن اب وہ مجرمانہ خاموش اختیار کئے ہوئے ہیں۔


سید مظفر رضوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع  بارہمولہ سے ہے۔ آپ سالہا سال تک جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے ترجمان رہے ہیں۔ گذشتہ برس حریت نواز سے علیحدگی اختیار کرکے مین اسٹریم سیاست میں آگئے اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ فی الوقت وہ جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے نائب صدر ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سید مظفر رضوی سے جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر ایک تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کو فوری طور پر جیلوں سے رہا کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران نیشنل کانفرنس نے دفعہ 370 کی بحالی، نوجوانوں کی جیلوں سے رہائی اور کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن اب وہ مجرمانہ خاموش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وادی کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے اور کشمیری قیدوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی انتہاء پسندی خود بھارت کیلئے تباہی کی باعث ہے۔ سید مظفر رضوی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اندرونی خلفشار کا شکار ہے، ایسے میں ان سے کیا امید کرسکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1182963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1182963/مقبوضہ-کشمیر-کی-موجودہ-سیاسی-صورتحال-پر-سید-مظفر-رضوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com