شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کی برسی، ایران قونصلیٹ کراچی میں تقریب
6 Jan 2025 22:12
اسلام ٹائمز: بیت المقدس کے شہداء کی یاد اور مزاحمت کے عالمی دن کی تقریب ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی میزبانی میں کراچی منعقد کی گئی جس میں ممتاز سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے شرکت کی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کی میزبانی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس فورس کے شہید کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پانچویں برسی کے موقع پر عالمی یوم مزاحمت کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کی ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ بیت المقدس کے شہداء کی یاد اور مزاحمت کے عالمی دن کی تقریب ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی میزبانی میں کراچی منعقد کی گئی جس میں ممتاز سیاسی رہنماؤں اور پاکستانی پارلیمنٹ کے بعض اراکین نے شرکت کی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر زیدی، ممتاز سنی رہنما شاہ فیروز الدین رحمانی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1182789