QR CodeQR Code

مزاحمت ہمیشہ جاری رہے گی، فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت شہدائے فلسطین و القدس کانفرنس

6 Jan 2025 21:30

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ مزاحمت ہمیشہ جاری رہے گی اور اس کا اختتام اسرائیل کے خاتمہ پر ہوگا، دو ریاستی حل دفن ہوچکا، مظلومین استقامت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں، ملکی عوام پاکستانی مصنوعات کو ترجیح اور امریکی اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی شہدائے فلسطین و القدس کانفرنس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد کراچی پریس کلب میں کیا گیا۔ کانفرنس سے سابق وزیر داخلہ سندھ و رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمیعت علماء اسلام کے رہنما قاری عثمان، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے ڈاکٹر صابر ابومریم، جمیعت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی، کشمیری رہنماء بشیر سدوزئی، سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ، عیسائی رہنماء پاسٹر ایمنیول صوبہ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ندیم اعوان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، یونس بونیری، پیر ازہر ہمدانی، ثاقب نوشاہی، مفتی مکرم قادری، مفتی شہریار داؤد، صادق شیخ، مفتی مرتضی رحمانی، سہیل عابدی، سید نسیم شاہ، نوید عالم، نسرین زہرا، سمیرا شان علی، سردار ارجن سنگھ، عبدالوحید یونس سمیت دیگر موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1182777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1182777/مزاحمت-ہمیشہ-جاری-رہے-گی-فلسطین-فاؤنڈیشن-کے-تحت-شہدائے-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com