اسلام آباد میں پاراچنار کی حمایت میں جاری دھرنے پر مقامی رہنماء جلال حسین کا انٹرویو
31 Dec 2024 13:01
پاراچنار سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماء جلال حسین نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کسی صورت پاراچنار کے واقعات کو فرقہ وارنہ رنگ دینا درست نہیں ہے، یہ زمینوں کا جھگڑا ہے اور ایک دوسرے پر ہونیوالے واقعات کھلی دہشتگردی ہیں، ہم 12 اکتوبر اور 21 نومبر کو پیش آنیوالے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام پاراچنار کے راستوں کی بندش کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی دھرنا جاری و ساری ہے، احتجاج میں خواتین بچے، بوڑھے اور نوجوان شریک ہیں، شرکاء کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بند راستوں کو کھولا جائے اور دیرپا امن کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے دھرنے میں شریک پاراچنار سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماء جلال حسین سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں اُنکا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت پاراچنار کے واقعات کو فرقہ وارنہ رنگ دینا درست نہیں ہے، یہ زمینوں کا جھگڑا ہے اور ایک دوسرے پر ہونیوالے واقعات کھلی دہشتگردی ہیں، ہم 12 اکتوبر کو اہل سنت کے کانوائے پر پیش آنیوالے اور بگن میں پیش آنیوالے دونوں واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1181588