اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی کا خصوصی انٹرویو (حصہ دوم)
31 Dec 2024 13:22
اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں شیخ میرزا علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت کیساتھ اتحاد ٹھیک جا رہا ہے، اس کا ثبوت یہ ہے کہ اسمبلی میں ہمارا کلوتا ممبر ہونے کے باوجود اس ممبر کے حلقے میں سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے طور پر مسودہ بنایا ہے، جسے حکومت کے سامنے رکھا جائے گا۔
پاراچنار کی گھمبیر صورتحال پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور گلگت بلتستان میں بھی دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال پر اسلامی تحریک پاکستان کا کیا کردار ہے اور گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک صوبائی حکومت کی اتحادی ہے۔ اس حوالے سے جی بی حکومت کے معاملات پر آئی ٹی پی کا کیا موقف ہے؟ ان ایشوز پر اسلام ٹائمز نے اسلامی تحریک پاکستان کے سینیئر رہنماء شیخ میرزا علی سے انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ شیخ میرزا علی اسلامی تحریک اور شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ ان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1181480