QR CodeQR Code

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر شیخ میرزا علی کا خصوصی انٹرویو(حصہ اول)

30 Dec 2024 19:35

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ پاراچنار کو فلسطین کے تناظر میں دیکھنا ہوگا، کیونکہ عالمی طاقتوں نے جو کھیل شام میں کھیلا، وہ پاراچنار میں کھیلنا چاہتی ہیں۔ اسلامی تحریک نے اس صورتحال پر محاذ آرائی کی صورت نہیں اپنائی۔ ہم رابطوں کے قائل ہیں، حالات بہت نازک ہیں، ریاست کو پھونک پھونک کر قدم اٹھانا ہوگا۔


پاراچنار کی گھمبیر صورتحال پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور گلگت بلتستان میں بھی دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔ اس صورتحال پر اسلامی تحریک پاکستان کا کیا کردار ہے اور گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک صوبائی حکومت کی اتحادی ہے۔ اس حوالے سے جی بی حکومت کے معاملات پر آئی ٹی پی کا کیا موقف ہے؟ ان ایشوز پر اسلام ٹائمز نے آئی ٹی پی کے سینیئر رہنماء صوبائی صدر شیخ میرزا علی سے انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ شیخ میرزا علی اسلامی تحریک اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر ہیں، جنکا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1181360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1181360/اسلامی-تحریک-گلگت-بلتستان-کے-صدر-شیخ-میرزا-علی-کا-خصوصی-انٹرویو-حصہ-اول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com