QR CodeQR Code

کوئٹہ، پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں جاری دھرنا پانچویں دن میں داخل

29 Dec 2024 11:40

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود بزرگوں، جوانوں، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی دھرنے میں موجود ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ جس میں کسی بھی رنگ و مذہب کی تفریق کے بغیر پورے پاکستان کے عوام کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔


رپورٹ: اعجاز علی
 
پاراچنار میں پیش آنے والے واقعات، شہر کے محاصرے اور سڑک کی بندش کے خلاف پاراچنار میں جاری دھرنے کی حمایت میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ شہداء چوک کے مقام پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا پانچواں دن جاری ہے۔ کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود بزرگوں، جوانوں، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد پاراچنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی دھرنے میں موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے گذشتہ پانچ روز کے دوران کوئٹہ میں سردی کی شدت منفی سات سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کی ہے، تاہم یہ سردی بھی مظاہرین کو دھرنے میں شرکت کرنے سے نہ روک سکی۔

شہداء چوک علمدار روڈ پر موجود مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے مظلوم عوام تک فوری طور پر ادویات، خوراک اور دیگر ایشائے ضرورت پہنچائی جائیں۔ علاقے کے محاصرے کے باعث انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ جس میں 130 سے زائد کم سن بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ بزرگوں اور خواتین سمیت پاراچنار میں مقیم آٹھ لاکھ پاکستانی عوام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ جس میں کسی بھی رنگ و مذہب کی تفریق کے بغیر پورے پاکستان کے عوام کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1181165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1181165/کوئٹہ-پاراچنار-کے-مظلومین-کی-حمایت-میں-جاری-دھرنا-پانچویں-دن-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com