پاراچنار میں ہونے والے مظالم کیخلاف ہنزہ کے عوام کا احتجاجی مظاہرہ
28 Dec 2024 18:43
پاراچنار کے عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہنزہ احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی مسجد علی علی آباد سے پریس کلب تک نکالی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہنزہ احتجاجی ریلی اور دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی مسجد علی علی آباد سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ مظاہرین نے پاراچنار میں ہونے والی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ پاراچنار کے عوام گزشتہ تین ماہ سے محصور ہیں، ادویات کی قلت کی وجہ سے بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں، پاراچنار کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ کے پی کے حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1181033