QR CodeQR Code

ہم ہمیشہ پاراچنار کے لاکھوں مظلوم عوام کیساتھ کھڑے رہینگے

پاراچنار کے محاصرے کیخلاف کراچی بھر میں احتجاج، خواتین کی بھرپور شرکت، ویڈیو تاثرات

28 Dec 2024 23:25

’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کیطرح اب بھی پاراچنار کے لاکھوں مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے، حکومت اور ریاست فی الفور پاراچنار کے راستے کھول کر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے، ورنہ ریاست کے اندر ریاست بنانے کے اور ریاست کی جانب سے رٹ قائم نہ کئے جانے کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

پاراچنار کے راستے کی بندش و محاصرے کے خلاف کراچی بھر میں احتجاجی دھرنوں کا سلسہ جاری ہے، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او و دیگر شیعہ تنظیمات کے زیر اہتمام جاری احتجاجی دھرنوں میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ پاراچنار کے شیرخوار بچوں، خواتین، جوانوں، بزرگوں سمیت لاکھوں شہریوں کو پہلے دہشتگردوں کی درندگی کا شکار ہونے اور اب محصور کرکے بھوک و پیاس سے مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے، ریاست کی کان پر جوں نہیں رینگ رہی، ہم ہمیشہ کی طرح اب بھی پاراچنار کے لاکھوں مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے، حکومت اور ریاست فی الفور پاراچنار کے راستے کھول کر فول پروف سیکیورٹی فراہمی کو یقینی بنائے، ورنہ ریاست کے اندر ریاست بنانے کے اور ریاست کی جانب سے رٹ قائم نہ کئے جانے کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ اس موقع پر خواتین شرکاء کا مزید کیا کہنا تھا کہ اس ویڈیو رپورٹ میں جان سکیں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
 


خبر کا کوڈ: 1181004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1181004/پاراچنار-کے-محاصرے-کیخلاف-کراچی-بھر-میں-احتجاج-خواتین-کی-بھرپور-شرکت-ویڈیو-تاثرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com