QR CodeQR Code

اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا پانچواں روز

27 Dec 2024 21:34

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پشتون طلبہ بھی مظاہرین سے یکجہتی کیلئے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے، مقررین کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کسی نئے آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔


رپورٹ: نادر عباس بلوچ

پاراچنار کے راستوں کی بندش اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں دھرنے اور احتجاج جاری ہے۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے، مظاہرین حکومت اور سکیورٹی اداروں سے فوری اقدامات اور متاثرین اور اس علاقے میں باشندوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں پشتون طلبہ بھی مظاہرین سے یکجہتی کیلئے پہنچے اور مطالبہ کیا کہ مظاہرین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے، مقررین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کسی نئے آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے۔ اس حوالے سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے خصوصی رپورٹ بنائی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1180865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1180865/اسلام-ا-باد-میں-احتجاجی-دھرنے-کا-پانچواں-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com